اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبرانی اخبار نے رپورٹ دیا ہے کہ تل ابیب پر بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کی کوششیں، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے ممکنہ عدالتی فیصلے سے شدید خوف اور ہراس کی نشاندہی کرتی ہیں۔
حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں نتن یاہو کے لیے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔
روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، نتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مقدمہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے خلاف ہے۔
نتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ کبھی باضابطہ طور پر عفو کی درخواست نہیں کرے گا کیونکہ یہ اقدام جرم کے اعتراف کے مترادف ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کئی مالی بدعنوانی کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
آپ کا تبصرہ